Friday, 29 March 2024, 02:40:39 pm
بلوچستان:مچھ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 11 کان کن شہید
January 03, 2021

آج (اتوار) صبح بلوچستان کے ضلع مچھ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے کم ازکم گیارہ کان کن شہید اور کئی زخمی ہوگئے ۔دہشت گردوں نے گشتری کے علاقے میں کان کنوں کونشانہ بنایا ۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ دہشت گردی کی ایک اور بزدلانہ کارروائی ہے ۔انہوں نے آج (اتوار) ایک ٹویٹ میں کہاکہ میں نے فرنیٹئر کور کو ہدایت کی ہے کہ اس واقعے میں ملوث مجرموں کی گرفتاری اور انھیں کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت اس واقعے کے متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال نے بھی دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ صوبے میں امن سبوتاژ نہیں کرنے دیاجائے گا اور بے گناہ کان کنوں کو نشانہ بنانے والے کسی رحم کے مستحق نہیں ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.