اس دن کی مناسبت سے ملک کے مختلف حصوں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

 50واں یوم دفاع پاکستان قومی جوش وجذبے سے منانے کیلئے تیاریاں جاری
02 ستمبر 2015 (15:41)
0

پچاسواں یوم دفاع پاکستان قومی جوش وجذبے سے منانے کیلئے تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔

اس دن کی مناسبت سے ملک کے مختلف حصوں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس کا مقصد 1965 کی جنگ میں دشمن کو شکست دینے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے ریڈیو پاکستان بھی خصوصی پروگرام نشر کر رہا ہے۔  1965 کی جنگ میں ہماری بری ، بحری اور فضائیہ نے فوجی طاقت میں اپنے سے بہت بڑے دشمن کے خلاف شاندار کارکردگی دکھائی اور اسے ہر محاذ پر شکست دی۔