خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان امن چاہتاہے لیکن اگر بھارت کی قیادت پرجنگی جنون سوار ہوا تو بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔

بھارت نے قلیل یا طویل المدتی جنگ شروع کی تو بھرپور جواب دیا جائیگا:وزیردفاع
02 ستمبر 2015 (20:05)
0

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے قلیل یا طویل مدتی جنگ شروع کی تو پاکستان اس کا بھرپور جواب دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔
وہ ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ کے چینل کے ایک پروگرام میں بھارتی آرمی چیف کے اس بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کررہے تھے جس میں انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کو پاکستان کے ساتھ قلیل مدتی جنگ کیلئے تیاررہنا چاہیے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان امن چاہتاہے لیکن اگر بھارت کی قیادت پرجنگی جنون سوار ہوا تو بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ مسلح فوج نے 1965 ء کی جنگ میں بھی بھارتی عزائم کو خاک میں ملایا تھا اور اب وہ مزید تجربہ کار اور پیشہ ورانہ فوج کی صورت اختیار کرچکی ہے۔