داخلہ امور کے وزیر مملکت نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے آغاز کے بعد ملک میں امن وامان کی صورتحال کافی حد تک بہتر ہوئی ہے۔

پاک افغان سرحد پر مربوط سرحدی انتظام متعارف کرایا گیا ہے:بلیغ
02 ستمبر 2015 (14:28)
0

داخلہ امور کے وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر ایک مربوط سرحدی انتظام کا نظام متعارف کرایا گیا ہے جس کا مقصد ملک میں منشیات کی سمگلنگ کو روکنا ہے۔

اسلام آباد میں انسداد منشیات کی کوششوں کے بارے میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے اقوام متحدہ کے انسداد منشیات کے ادارے کی طرف سے پاکستان کو افیون سے پاک ملک قرار دیا گیا ہے۔

بلیغ الرحمان نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے آغاز کے بعد ملک میں امن وامان کی صورتحال کافی حد تک بہتر ہوئی ہے۔  انہوں نے کہا کہ حکومت میڈیا کے لئے ایک ضابطہ اختلاف نافذ کر رہی ہے جو نہ صرف دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی تشہیر روکے گا بلکہ تمباکونوشی اور منشیات کی تشہیر پر بھی پابندی ہوگی۔