زرعی شعبے کو بہتر بنانے سےمتعلق امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعظم سے زرعی شعبےکےنمائندوں کی ملاقات
02 ستمبر 2015 (11:55)
0

زرعی شعبے کے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور اس شعبے کو بہتر بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔وفاقی وزراء اسحق ڈار ، خرم دستگیر ، رانا تنویر حسین ، احسن اقبال اور سکندر حیات بوسن بھی ملاقات میں موجود تھے۔