باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

صدرمملکت کی چینی ہم منصب سے ملاقا ت
02 ستمبر 2015 (10:14)
0

صدرممنون حسین جو چین میں ہیں آج جنگ عظیم دوئم میں چین کی فتح کے 70 برس مکمل ہونے کے موقع پر فوجی پریڈ میں شرکت کررہے ہیں۔ انہوں نے چین کے صدر ژی جن پنگ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اپنے قیام کے دوران وہ چینی قیادت کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور کے اہم پہلوئوں کا جائزہ لیں گے۔ وہ چین کے ماہرین تعلیم اور تھنک ٹینکس کے نمائندوں سے خطاب بھی کریں گے۔