02 ستمبر 2015 (19:36)
0

کُل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما جاوید احمد میر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام مسئلہ کشمیر کے اصل فریق ہیں۔
سرینگر میں ایک بیان میں انہوں نے پی ڈی پی کی رہنما محبوبہ مفتی کے ایک بیان پر برہمی ظاہر کی جس میں انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل میں حریت رہنمائوں کے کردار کو مسترد کر دیاتھا۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مذاکراتی عمل میں کشمیریوں کو ان کی خواہش کے مطابق شامل کیا جائے۔