مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے: غلام نبی فائی
02 ستمبر 2015 (14:10)
0

ورلڈ کشمیر اویئرنیس کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔فئیرفیکس ورجینیا میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں کشمیر کے مسئلے کے کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل میں مدد کیلئے امریکہ کے فعال کردار کی حمایت کرنی چاہئے۔