02 ستمبر 2015 (15:54)
0

ریڈیو پاکستان نے ستمبر 1965 کی جنگ کی گولڈن جوبلی تقریبات کے موقع پر مسلح افواج کے اْن بہادر سپوتوں کو جنہوں نے دشمن کی جارحیت کا مردانہ وار مقابلہ کیاخراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے 6 ستمبر کو خصوصی میراتھن ٹرانسمیشن ترتیب دی ہے۔
یہ ٹرانسمشین میڈیم ویوز FM-93 اور ورثہ چینل FM-94 کے نیٹ ورکس سے نشر کی جائے گی۔
قائداعظم کی تقاریر سے اقتباسات ، صدر ، وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہان کے خصوصی پیغامات ، ملی اور جنگی نغمے " اے وطن کے سجیلے جوانو" یہ وطن تمہارا ہے " اور مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کا آنکھوں دیکھا حال پروگرام صبح پاکستان کا حصہ ہوںگے۔
جنگ ستمبر 1965 کے موقع پر سابق صدر محمد ایوب خان کا قوم سے خطاب، ملی اور جنگی نغمہ " اے دشمن دیں تونے کس قوم کو للکارا " میوزیکل فیچر " جنگ ترنگ" جو 1965 کی جنگ کے حوالے سے لکھے گئے نغموں پر مشتمل معلومات پر مبنی ہے صبح آٹھ بجکر دس منٹ سے نو بجے نشر کئے جائیں گے ۔
جی ایچ کیو میں منعقد ہونے والی خصوصی تقریب ، جنگ کے حوالے سے خصوصی گفتگو اور عوامی تاثرات صبح نو بجکر دس منٹ سے دس بجے تک نشر کئے جائیں گے۔
جنگ کے غازیوں کے انٹرویوز" نیشنل ایکشن پلان سے مکمل قومی آہنگی" پر بات چیت، 6 ستمبر کی جنگ کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی گفتگو ،ان ہیروز کے خاندان کے اراکین کے تاثر ات، آپریشن ضرب عضب کے شہیدوں کے رشتہ داروں سے بات چیت ان خصوصی نشریات کا حصہ ہوں گے۔
یوم ِ دفاع کاخصوصی شو رات ساڑے آٹھ بجے سے ساڑے دس بجے تک نشر کیا جائے گا جس کے بعد ملک بھر سے اس سلسلے میں ہونے والے پروگراموں کی ریڈیو رپورٹس نشر کی جائیں گی۔