جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ کراچی آپریشن پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے شروع کیا گیا۔

پاکستان اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے:فضل الرحمن
02 ستمبر 2015 (19:44)
0

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کے دفاع اور معیشت کومستحکم کرنے میں مدد دینا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے بدھ کے روز اٹک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
کراچی آپریشن کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے شروع کیا گیا تاہم انہوں نے کہا کہ آپریشن کے نام پر کسی سیاسی جماعت کے خلاف انتقامی کارروائی کا تاثر درست نہیں۔