نواز شریف نے صوبائی حکومتوں سے کہا کہ وہ زرعی فورم کی سفارشات پر عملدرآمد شروع کریں۔

وزارت تحفظ خوراک بیجوں کی جدید اقسام تیار کرے:وزیراعظم
02 ستمبر 2015 (19:28)
0

وزیر اعظم نواز شریف نے خوراک کے قومی تحفظ کی وزارت کو بیجوں کی جدید اقسام کی تیاری کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اقدامات کرنے اور اس مقصد کیلئے ضروری قانون سازی کی تجاویز دینے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام کو فی ایکڑ پیداوار اور منافع بڑھانے کیلئے زرعی آلات ' کھاد اوربیجوں کی قیمتوں میں کمی کیلئے بھی تجاویز دینی چاہئیں۔
انہوں نے صوبائی حکومتوں سے کہا کہ وہ زرعی فورم کی سفارشات پر عملدرآمد شروع کریں۔
اجلاس میں اجناس کی بین الاقوامی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے رجحان کے پیش نظر زرعی شعبے کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں اتفاق ظاہر کیا گیا کہ عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں سے پاکستانی زراعت بھی متاثر ہوئی ہے اور اس اقتصادی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک حکمت عملی وضع کی جانی چاہیے۔