قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کومتحد ہونا ہوگا:خورشید
02 ستمبر 2015 (18:09)
0

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کومتحد ہونا ہوگا۔

انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اٹک میں سابق وزیر داخلہ پنجاب مرحوم شجاع خانزادہ کی تعزیت کے بعد صحافیوں سے باتیں کر تے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا مقصد دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔  سید خورشید شاہ نے کہا کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کوکوئی نقصان نہیں ہونا چاہیے۔