وزیرداخلہ نے کہاہے کہ برطانیہ میں پاکستانی قونصل خانے کی خدمات کو جلد مثالی انداز میں بہتر بنایا جائے گا۔

حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئےسہولیات کی فراہمی کو بڑی اہمیت دیتی ہے:چوہدری نثار
02 ستمبر 2015 (11:02)
0

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے سہولیات کی فراہمی کو بڑی اہمیت دیتی ہے۔لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی قونصل خانے کی خدمات کو جلد مثالی انداز میں بہتر بنایا جائے گا۔

اس موقع پرپاکستانی ہائی کمشنرسید ابن عباس نے وفاقی وزیر کو سفارتخانے کی مختلف سرگرمیوں اور سہولیات کے بارے میں بتایا گیا۔انہیں بتایا گیا کہ پاکستانی سفارتخانے کی مرمت اور تزئین وآرائش کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے برطانیہ میں نادرا کارڈز کی آن لائن تجدید شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔