سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وفد نے سید علی گیلانی کی ہدایت پر منصور احمد خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

02 ستمبر 2015 (14:08)
0

کشمیری وفد نے نئی دلی میں پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر منصور احمد خان کی عیادت کی۔سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وفد نے سید علی گیلانی کی ہدایت پر منصور احمد خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر منصور احمد خان نے سید علی گیلانی اور کشمیری عوام کا شکریہ ادا کیا۔


ادھر ، بھارت کے قومی تحقیقاتی ادارے نے مقبوضہ کشمیر کے علاقوں جموں ، اودھم پور ، اسلام آباد اور سرینگر میں چار کیمپ آفس قائم کئے ہیںجس کا مقصد حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی سرگرمیوں کی نگرانی کرنا ہے۔ادارے کے حکام اس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا حصہ ہے جو نوجوانوں سے جعلی مقدمات میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔