پانچ سال قبل 2010ء میں بھاری پہاڑہ تودہ گرنے کے نتیجے میں یہ حصہ مکمل طور تباہ ہو گیا تھا۔

عطا آباد جھیل ٹنل منصوبے کاافتتاح جمعرات کو ہوگا
02 ستمبر 2015 (22:05)
0

قراقرم ہائی وے کے حال ہی میں تعمیر ہونے والے24کلو میٹر طویل حصے عطاء آباد جھیل ٹنل منصوبے کا افتتاح جمعرات کو ہوگا۔
پانچ سال قبل 2010ء میں بھاری پہاڑہ تودہ گرنے کے نتیجے میں یہ حصہ مکمل طور تباہ ہو گیا تھا۔
جس سے دریائے ہنزہ کا بہاو رک کر ایک مصنوعی جھیل بن گیا تھا۔
چائنا روڈ اینڈ بریج کارپوریشن اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے تعاون سے منصوبہ 275ملین ڈالر کی لاگت سے تین سال میں مکمل ہوا
اس سے گوجال وادی کا گلگت بلتستان کے دیگر حصوں سے رابطہ بحال ہو جائے گا۔
منصوبہ پانچ سرنگوں،دو بڑے اور78چھوٹے پلوں پر مشتمل ہے۔