بجٹ کی منظوری وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت کونسل کے اجلاس میں دی گئی ' وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کونسل کے چیئرمین بھی ہیں۔

کشمیر کونسل کا 21ارب 80کروڑ روپے کا بجٹ منظور
02 ستمبر 2015 (19:30)
0

مالی سال2015-16 ء کیلئے آزاد جموں و کشمیر کونسل کا اکیس ارب اسی کروڑ روپے کا بجٹ بدھ کے روز منظور کرلیا گیا۔

بجٹ کی منظوری  باغ میں وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت کونسل کے ایک اجلاس میں دی گئی ' وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کونسل کے چیئرمین بھی ہیں۔
بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کیلئے پانچ ارب چوبیس کروڑ روپے اور غیر سرکاری اخراجات کیلئے ایک ارب 89 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
کونسل کی گزشتہ مالی سال کیلئے آڈٹ رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی گئی۔
اس سے قبل پنجاب کے سابق وزیر داخلہ شہید کرنل شجاع خانزادہ اور ملک کے دیگر شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔