گورنر نے وکلاء پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے مسائل کے ممکنہ مختصر وقت میں حل کیلئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری لگن سے انجام دیں۔

وکلاء برادری جمہوریت کے استحکام میں اہم کردار ادا کر رہی ہے:مہتاب
02 ستمبر 2015 (14:32)
0

خیبرپختونخواء کے گورنر سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ وکلاء برادری ملک میں جمہوریت کے استحکام میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

وہ بدھ کے روز پشاور میں کوہاٹ بارایسوسی ایشن کے نئے منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے تھے۔  گورنر نے وکلاء پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے مسائل کے ممکنہ مختصر وقت میں حل کیلئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری لگن سے انجام دیں۔