مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے ہندو برادری کے رہنمائوں نے کہا کہ وہ دوسرے پاکستانیوں کی طرح دلیر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

سیالکوٹ:ہندو برادری کا بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کیخلاف مظاہرہ
02 ستمبر 2015 (20:01)
0

سیالکوٹ کے قریب ورکنگ بائونڈری پر کندن پور گائوں میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے خلا ف بدھ کے روز احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے ہندو برادری کے رہنمائوں نے کہا کہ وہ دوسرے پاکستانیوں کی طرح دلیر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
انہوں نے بھارت سے کہاکہ وہ معصوم شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ سے بازرہے ' انہوں نے کندن پور کے شہداء اور متاثرین سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔