وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی کو صوبے میں امن واستحکام میں خلل نہیں ڈالنے دیا جائے گا۔

عوام کی جان و مال کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائیگا:زہری
02 اکتوبر 2016 (18:50)
0

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کی جان ومال کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔

اتوار کے روز کوئٹہ میں صوبے میں امن وامان کے جائزہ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو صوبے میں امن واستحکام میں خلل نہیں ڈالنے دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال قائم رکھنے کیلئے جامع سیکورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔
اس سے پہلے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں ''سیکورٹی اور ترقی '' کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے کے نوے فیصد علاقوں میں امن بحال کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔