وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ بعض عناصر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی تیز تر ترقی اورشفافیت کی پالیسی سے خوفزدہ ہیں۔

File photo

ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے اتحاد وقت کاتقاضا ہے:شہباز
02 اکتوبر 2016 (11:17)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیاگیاہے۔ اتوار کے روز لاہور میں سندھ اسمبلی کے رکن سید اعجاز شاہ شیرازی سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے اتحاد وقت کاتقاضا ہے۔

شہبازشریف نے کہاکہ بعض عناصر پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت کی تیز تر ترقی اورشفافیت کی پالیسی سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام اب ملک میں انار کی اورانتشار پھیلانے والوں کے عزائم سے باخبر ہیں۔