12 سالوں میں یہ افراط زر کی کم ترین شرح ہے

افراط زر کی شرح 1.32 فیصد کی سطح پر آ گئی
02 اکتوبر 2015 (21:49)
0

پاکستان میں گزشتہ ماہ کے دوران افراط زر کی شرح 1.32 فیصد کی سطح پر آ گئی جو گزشتہ 12 سالوں میں ملک میں افراط زر کی کم ترین شرح ہے جبکہ ماہ اگست میں افراط زر کی شرح 1.72 فیصد تھی۔
محکمہ شماریات کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر اگست سے ستمبر تک قیمتیں 0.10 فیصد گر گئیں۔
اس کے علاوہ جولائی تا ستمبر 2014-15ء کی نسبت جولائی تا ستمبر 2015-16ء کیلئے افراط زر کی سالانہ اوسط شرح 1.66 فیصد رہی۔