وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق پہلے دن چوبیس کے قریب عالمی این جی اوز نے رجسٹریشن کے لئے ویب سائٹ تک رسائی حاصل کی۔

عالمی این جی اوز کی رجسٹریشن ،حکومت کی نئی پالیسی کا خیر مقدم
02 اکتوبر 2015 (19:10)
0

بین الاقوامی این جی اوز ' عوامی نمائندوں اور متعلقہ فریقوں نے عالمی این جی اوز کی رجسٹریشن سے متعلق حکومت کی نئی پالیسی کا خیر مقدم کیا ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق پہلے دن چوبیس کے قریب عالمی این جی اوز نے رجسٹریشن کے لئے ویب سائٹ تک رسائی حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی کا مقصد ترقی اور فلاح و بہبود کی کوششوں پر عالمی این جی اوز کی حوصلہ افزائی اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ نئی پالیسی پر ردعمل حوصلہ افزا ہے اور اس سے عالمی این جی اوز کے ساتھ حکومت کی شراکت داری مزید بڑھے گی۔