نواز شریف نے کہاہے کہ متعلقہ کومرض سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے پورا مہینہ خصوصی تقریبات کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم کاچھاتی کےکینسرسےمتعلق بھرپوراورمربوط آگاہی مہم چلانےپرزور
02 اکتوبر 2015 (15:31)
0

وزیراعظم نوازشریف نے چھاتی کے کینسر سے متعلق توہمات کو زائل کرنے کیلئے قومی سطح پر بھرپوراورمربوط آگاہی مہم چلانے پرزوردیا ہے۔چھاتی کے کینسر کی آگاہی کے مہینے کے آغاز پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنوں کواس مرض اوربروقت علاج سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے پورا مہینہ خصوصی تقریبات کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ مہینہ پوری قوم کو چھاتی کے سرطان میں مبتلا خواتین سے متعلق بے بنیاد توہمات کو زائل کرنے اور انہیں صحت مندانہ اور تعمیری زندگی گزارنے کے قابل بنانے کیلئے ایک موقع فراہم کرتا ہے۔