سانحہ منیٰ بارے وزیراعظم کے فوکل پرسن نے کہا کہ100 حجاج تاحال لاپتہ ہیں۔

سانحہ منیٰ میں 57 پاکستانی حجاج شہید ہوئے ہیں:طارق فضل چودھری
02 اکتوبر 2015 (20:14)
0

وزیراعظم کے فوکل پرسن طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سانحہ منیٰ میں ستاون پاکستانی حجاج شہید ہوئے ہیں۔

انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھبیس شہداء کی تدفین کی جاچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بارہ زخمی حاجیوں کا سعودی عرب کے مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے جبکہ سینتیس کوہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سو پاکستانی حجاج ابھی بھی لاپتہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف سعودی عرب میں موجود ہیں اور وزیراعظم اس معاملے پر ان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستانی حجاج کی تلاش اور شناخت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔