چیئرمین سینٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے مذہبی ' تاریخی ' ثقافتی اور سٹرٹیجک تعلقات کا بھی ذکر کیا۔

سعودی سفیر کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات،سانحہ منیٰ پر اظہار افسوس
02 اکتوبر 2015 (20:19)
0

سعودی عرب کے سفیر عبد اللہ ایم الظہران نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں چیئرمین سینٹ میاںرضا ربانی سے ملاقات کی اور حج کے دوران منیٰ میں افسوسناک سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
رضا ربانی نے اپنے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سعودی حکومت منیٰ میں بھگدڑ کے باعث پیدا ہونے والے پاکستانی حجاج کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔
چیئرمین سینٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے مذہبی ' تاریخی ' ثقافتی اور سٹرٹیجک تعلقات کا بھی ذکر کیا۔