منصوبہ بندی اورترقی کےوزیرنےکہا ہے کہ حکومت اگلے تین سال میں ملک کے تمام اضلاع میں یونیورسٹی کیمپسز قائم کرنے کاارادہ رکھتی ہے۔

عالمی ادارے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کی تعریف کررہے ہیں:احسن اقبال
02 اکتوبر 2015 (15:27)
0

منصوبہ بندی اورترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ ملک کی ترقی اورامن کیلئے تعلیم ناگزیر ہے۔آج نارروال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کامستقبل ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ عالمی ادارے گزشتہ ڈھائی سال سے زائد عرصے کے دوران پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کی تعریف کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے تمام اقدامات کررہی ہے۔


احسن اقبال نے کہا کہ حکومت اگلے تین سال میں ملک کے تمام اضلاع میں یونیورسٹی کیمپسز قائم کرنے کاارادہ رکھتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا ہے اور دوہزاراٹھار ہ کے آخر تک ہم ملک سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیں گے۔