دونوں ملکوں کے درمیان آج اسلام آبا د میںایک تقریب میں معاہدے پر دستخط کئے گئے ۔

جمہوریہ کوریا پاکستان کو مختلف منصوبو ں کی تکمیل کیلئے 50کروڑڈالرفراہم کریگا
02 اکتوبر 2015 (15:37)
0

جمہوریہ کوریا پاکستان کوپن بجلی شاہراہوں کےڈھانچے ،انفارمیشن ٹیکنالوجی اورصحت سمیت مختلف منصوبو ں کی تکمیل کیلئے پچاس کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔اس حوالے سے دونوں ملکوں نے آج اسلام آبا د میںایک تقریب میں معاہدے پر دستخط کئے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے جو دستخطوں کی تقریب میں موجو د تھے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے جمہوریہ کوریا کے کردار اور اس کی طرف سے فراہم کی جانے والی امداد کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیا ن معاشی تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہونگے اور اس معاہدے سے پاکستان ملک میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تعمیر کیلئے کوریا کے ایگزم بینک سے مالی امداد حاصل کرسکے گا۔


کوریا کے سفیر نے کہا کہ ان کاملک پاکستان کو معاشی ترقی کیلئے ہرممکن امداد فراہم کرے گا۔