ناصر جعفر نے کہاکہ ہڑتال کی وجہ سے 35سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں۔

02 اکتوبر 2015 (19:18)
0

پی آئی اے کے چیئرمین ناصر جعفر نے پائلٹس پرزور دیا ہے کہ وہ ہڑتال ختم کر دیں اور تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کریں۔
انہوں نے جمعہ کو تیسرے پہر کراچی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہڑتال کی وجہ سے پینتیس سے زائد پروازیں متاثرہوئیں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
پی آئی اے کے چیئرمین نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے مسافروں کے لئے غیر یقینی حالات پیداہوگئے ہیں اور ہمیں یہ مسئلہ بات چیت سے حل کرنا چاہیے۔