انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کا کشمیر کے بارے میں اصولی موقف ہے۔

بھارت تنازعہ کشمیر پر مذاکرات سے فرار چاہتا ہے:مسعود خان
02 اکتوبر 2015 (17:39)
0

انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر جنرل مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان کے ساتھ صرف دہشت گردی کے ایجنڈے پر مذاکرات پر اصرار تنازعہ کشمیر پر مذاکرات سے فرار کی کوشش ہے۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کا کشمیر کے بارے میں اصولی موقف ہے انہوں نے کہا کہ یہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کا سوال ہے۔
انہوں نے کہا کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ اگر بھارت دہشت گردی پر مذاکرات چاہتاہے تو اسے پاکستان میں اپنی دہشت گردی بند کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں بھارتی مداخلت کے واضح شواہد موجود ہیں۔