ندیم امجد نے کہا کہ مقامی منڈی کی ترقی کیلئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔

اٹلی کا زیتون کی کاشت کے فروغ کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
02 اکتوبر 2015 (17:37)
0

اٹلی نے پاکستان میں زیتون کی کاشت کے فروغ کیلئے مسلسل تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا ہے۔
اٹلی کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ِSTEFANO VALLE نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے چیئرمین ندیم امجد کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ان کا ملک اس شعبے میں استعداد کار بڑھانے کیلئے تعاون کرے گا۔
ندیم امجد نے کہا کہ مقامی منڈی کی ترقی کیلئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔