وائٹ ہائوس کے ترجمان جان ارنسٹ نے کہا ہے کہ روس شامی حزب اختلاف کے خلاف بلاجواز فضائی کارروائی کررہاہے۔

شام میں عسکریت پسندوں کیخلاف روس کے فضائی حملےغیر منصفانہ ہیں:امریکہ
02 اکتوبر 2015 (14:30)
0

امریکہ نے کہاہے کہ شام میں عسکریت پسندوں کیخلاف روس کے فضائی حملے غیر منصفانہ ہیں اورخبردار کیا ہے کہ اس طرح بحران مزید شدت اختیار کرجائے گا۔وائٹ ہائوس کے ترجمان جان ارنسٹ نے کہاکہ روس شامی حزب اختلاف کے خلاف بلاجواز فضائی کارروائی کررہاہے۔

اس سے پہلے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لیوروف نے کہاکہ روس انہیں عسکریت پسند گروپوں کو نشانہ بنا رہاہے جن کیخلاف امریکہ کی زیر قیادت اتحاد کارروائی کررہاہے۔انہوں نے اس نقطہ نظر کو مسترد کیا کہ روس شام کی فوج کو مضبوط کررہا ہے۔

ادھر روس کے لڑاکا طیاروں نے آج دوسرے روز بھی عسکریت پسندوں کے ایک کیمپ پر بمباری کی۔دوسری جانب ایران کے سینکڑوں فوجی بھی شام پہنچ گئے ہیں جہاں وہ صدر بشارالاسد حکومت کی حمایت میں بڑی زمینی کارروائی میں حصہ لیں گے۔