افغان فوج کے نائب سربراہ مراد علی مراد نے بتایا کہ زیادہ تر طالبان جنگجو فرار ہوگئے ہیں۔

افغان فوج نے قندوز کے وسطی علاقے کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا
02 اکتوبر 2015 (13:27)
0

افغان فوج نے طالبان جنگجوئوں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد اہم شمالی شہر قندوز کے وسطی علاقےکا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا ہے۔افغان فوج کے نائب سربراہ مراد علی مراد نے بتایا کہ زیادہ تر طالبان جنگجو فرار ہوگئے ہیں جبکہ بعض نے شہریوں کے گھروں میں پناہ لے لی ہے۔

وزارت دفاع کے ایک بیان کے مطابق رات سے جاری لڑائی میں 150 طالبان ہلاک اور 90 زخمی ہوئے ہیں۔