سپیکر قانون ساز اسمبلی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں وزیر اعظم کے تمام اعلانات پر عمل کیا جائے گا۔

کم ترقی یافتہ علاقوں کی خوشحالی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں:فدا ناشاد
02 اکتوبر 2015 (17:29)
0

وفاقی اور صوبائی حکومتیں گلگت بلتستان کے کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی اور خوشحالی پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔

یہ بات گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے سپیکر فدا محمد ناشاد نے گینال گلتاری میں پانچ سو کلوواٹ کے پن بجلی گھر کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں وزیر اعظم کے تمام اعلانات پر عمل کیا جائے گا۔