اب تک ایک لاکھ چوالیس ہزار سے زائد خاندان اپنے آبائی علاقوں کو واپس جاچکے ہیں۔

وفا ق کی جانب سے عارضی بے گھر افراد میں 2ارب روپے تقسیم
02 اکتوبر 2015 (17:42)
0


وفاقی حکومت نے خیبر ،شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسیوں میں اپنے گھروں کو واپس جانے والے عارضی طور پر بے گھر افراد میں دو ارب روپے سے زیادہ تقسیم کیئے ہیں۔
فاٹا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے لطف الرحمن کو بتایا کہ عارضی طور پر بے گھر ہرخاندان کو پینتیس ہزار روپے دئیے گئے ہیں۔
اب تک ایک لاکھ چوالیس ہزار سے زائد خاندان اپنے آبائی علاقوں کو واپس جاچکے ہیں۔