اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کا چار نکاتی امن ایجنڈے پر بھارت کے مایوس کن ردعمل پر افسوس کا اظہار ۔

وزیراعظم نے پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا:ملیحہ
02 اکتوبر 2015 (19:20)
0

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کا موقف بالکل درست اندازمیں پیش کیاہے۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں وزیر اعظم کی جانب سے عالمی برادری کے سامنے پیش کیے گئے چار نکاتی امن ایجنڈے پر بھارت کے مایوس کن ردعمل پر افسوس کا اظہار کیا۔
ایک سوال پر ملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیراعظم نے چینی صدر شی چن پنگ کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی اور جنوب\' جنوب تعاون اور خواتین کو بااختیار بنانے سمیت اہم معاملات پر پاکستان کا موقف پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے امریکی صدر براک اوباما کے ساتھ امن مشن کے بارے میں سربراہ اجلاس کی مشترکہ طور پر میزبانی بھی کی۔
ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں پاک چین دوستی کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان پائیداراسٹرٹیجک تعلقات کی عکاسی کی۔