پہلے مرحلے کے تحت پنجاب کے بارہ اور سندھ کے آٹھ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات رواں ماہ کی اکتیس تاریخ کو ہوں گے۔

پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کےلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری
02 اکتوبر 2015 (15:45)
0

پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے امیدواروں کی حتمی فہرست ان کے اضلاع میں ریٹرننگ افسروں نے جاری کردی ہے۔پہلے مرحلے کے تحت پنجاب کے بارہ اور سندھ کے آٹھ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات رواں ماہ کی اکتیس تاریخ کو ہوں گے۔


پنجاب میں لودھراں،وہاڑی، اوکاڑہ، پاک پتن،بہاولنگر، فیصل آباد، بکھر، لاہور ،قصور، ننکانہ صاحب، گجرات اورچکوال کی ہر یونین کونسل کے چیئرمین اورنائب چیئرمین کی نشستوں اور ہر یونین کونسل اور وارڈ میں جنرل ممبران کا انتخاب کیا جائے گا۔سندھ میں خیرپور، سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، شکارپور، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد اور کشمور کے اضلاع میں بلدیاتی انتخاب ہونگے۔