نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی کارکنوں کی سکیورٹی بڑھائی جائے۔

وزیراعظم کی چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت
02 نومبر 2015 (12:42)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف نےکہاہےکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تمام منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کئے جائیں گے۔وہ آج اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا تزویراتی شراکت دار اورایک بہت قریبی دوست ہے انہوں نے کہا کہ حکومت چینی کارکنوں کو پاکستان میں مکمل سکیورٹی فراہم کرے گی۔وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ ملک میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی کارکنوں کی سکیورٹی بڑھائی جائے۔


اس موقع پر منصوبہ بندی اورترقی کے وزیر احسن اقبال نے راہداری منصوبوں سے متعلق وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔