بین الاقوامی ماہرین کی ٹاسک فورس نےمسلم دنیا کی یونیورسٹیوں کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے جامع اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اسلامی ملکوں کی یونیورسٹیوں میں سائنسی علوم اور نصاب تعلیم کی صورتحال سےمتعلق رپورٹ جاری
02 نومبر 2015 (12:19)
0

مشہور بین الاقوامی ماہرین کی ٹاسک فورس نے مسلم دنیا کی یونیورسٹیوں کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے جامع اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ مختلف سائنسی علوم میں مہارت کے ذریعے معاشروں کو جدید خطوط پر استوار کیا جاسکے۔


ملائیشیاکےوزیراعظم کےسائنس کےبارےمیں مشیرذکریا عبدالحمید کی زیر صدارت ٹاسک فورس نے اسلامی ملکوں کی یونیورسٹیوں میں سائنسی علوم اور نصاب تعلیم کی صورتحال سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی ہے۔