ایشیاء بحرالکاہل کیلئے اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن کے زیر اہتمام کانفرنس کا افتتاح ممتاز پاکستانی سائنسدان پروفیسر عطاء الرحمن کریں گے۔

سائنس وٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے بارے بین الاقوامی کانفرنس آج بنکاک میں ہورہی ہے
02 نومبر 2015 (11:53)
0

پائیدار ترقی کیلئے سائنس ، ٹیکنالوجی اورInnovation سے استفادہ کرنے کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس آج بنکاک میں ہورہی ہے۔ایشیاء بحرالکاہل کیلئے اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن کے زیر اہتمام کانفرنس کا افتتاح ممتاز پاکستانی سائنسدان پروفیسر عطاء الرحمن کریں گے۔

یہ کانفرنس ایشیاء بحرالکاہل تجارت اور سرمایہ کاری کے چوتھے ہفتے کا حصہ ہے جو آج شروع ہورہی ہے۔