مشیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری نے پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

افغانستان میں امن مفاہمتی عمل سے ہی ممکن ہے:سرتاج عزیز
02 نومبر 2015 (18:22)
0

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے جو صرف مفاہمتی عمل کے ذریعے ممکن ہے۔
انہوں نے پیر کی شام اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مفاہمتی عمل پھر شروع کرنے پر اتفاق رائے ضروری ہے۔
مشیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ بھی مفاہمتی عمل کی حمایت کرتا ہے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ ہم بہتر جانتے ہیں کہ ہمارے ملک کے دفاع کیلئے کون سے ہتھیار ضروری ہیں۔