نوازشریف تیمر گرہ اور خار میں متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم کرینگے ۔

وزیراعظم امدادی سرگرمیوں کاجائزہ لینےکےلئےمتاثرہ علاقوں کوروانہ
02 نومبر 2015 (13:05)
0

وزیراعظم نوازشریف زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ لوئر دیر کی تحصیل تیمر گرہ جائیں گے۔ وہ خیبر ایجنسی کے تحصیل ہیڈکوارٹرزخاربھی جائیں گے ۔

وزیراعظم تیمر گرہ اورخار میں متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم کرینگے ۔ واضح رہے کہ آج سے متاثرین زلزلہ میں امداد ی چیکوں کی تقسیم کا مرحلہ شروع ہورہاہے۔