نوازشریف نے کہا کہ امدادی رقوم کی تقسیم کا مقصد لوگوں کی مشکلات کم کرنا ہے۔

وزیراعظم کا زلزلہ متاثرین کو امدادی رقوم کی جلد فراہمی کا عزم
02 نومبر 2015 (15:50)
0

وعدے کے مطابق چیکس کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا ہے۔ یہ بات وزیر اعظم محمد نوازشریف نے تیمرگرہ میں زلزلہ متاثرین میں امدادی رقم کے چیکس تقسیم کرتے ہوئے کہی۔

وزیر اعظم نے زلزلہ میں جاں بحق ہونیوالوں کے لئے دعائے مغفرت کی۔انہوں نے کہا کہ جدا ہونیوالوں کا دکھ بھلایا نہیں جا سکتا۔
زلزلے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کو 6لاکھ روپے دئیے جا رہے ہیں۔
نوازشریف نے کہا کہ ہر متاثرہ شخص کو جلد سے جلد امداد پہنچائی جائے گی۔ 

دریں اثناء وزیراعظم نے خار کے زلزلہ متاثرین میں بھی امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کئے۔