صوبائی وزیر اطلاعات نثار کھوڑو نے کہا کہ اس سلسلے میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کا خیرپور واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا فیصلہ
02 نومبر 2015 (10:29)
0

سندھ حکومت نے ضلع خیرپور میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر فائرنگ سے بارہ افراد کے قتل کے واقعے کی عدالتی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی میں ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات نثار کھوڑو نے کہا کہ اس سلسلے میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

 ادھر خیر پور کی یونین کونسل درازہ شریف میں بارہ افراد کی ہلاکت میں ملوث مجرموں کی گرفتاری کیلئے تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔