صدر نے کہا کہ پاکستان کویت کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

پاکستان کویت کیساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے کا خواہاں
02 نومبر 2015 (17:20)
0

صدر ممنون حسین نے مختلف ممالک میں فرائض انجام دینے والے پاکستان کے سفیروں پر زور دیا ہے کہ وہ بیرون ملک حکومت کی سرمایہ کاری کے حوالے سے آزادانہ پالیسیوں کو حقیقی انداز میں اجاگر کریں۔
انہوں نے یہ بات کویت کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر غلام دستگیر کے ساتھ پیر کے روز اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
صدر نے کہا کہ پاکستان کویت کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اسکے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کا خواہشمند ہے۔

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے موثر طور پر نمٹنے اور ان سے ہونے والے نقصانات کو محدود کرنے کیلئے تربیتی اداروں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔
آئرلینڈ کی ڈبلن یونیورسٹی کے ایک وفد سے اسلام آباد میں باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قدرتی آفات اور نئی بیماریوں کے مسائل سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے تربیت یافتہ طبی عملے اور کارکنوں کی ضرورت ہے۔