امریکی سینٹر ٹم کین نے کہاکہ 2013میں عام انتخابات کے نتیجے میں ملک میں نئی جمہوری حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان کی صورتحال میں تبدیلی آئی ہے ۔

موثرآپریشن کےنتیجےمیں پاکستان دہشتگردی سےنجات حاصل کررہاہے:امریکہ
02 نومبر 2015 (10:25)
0

امریکہ نے کہاہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر قیادت دہشت گردوں کے خلاف موثر آپریشن کے نتیجے میں پاکستان دہشت گردی سے نجات حاصل کر رہا ہے۔واشنگٹن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی سینٹر ٹم کین نے کہاکہ دوہزار تیرہ میں عام انتخابات کے نتیجے میں ملک میں نئی جمہوری حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان کی صورتحال میں تبدیلی آئی ہے ۔

ٹم کین جو سینٹ کی خارجہ تعلقات اور مسلح افواج کی طاقتور کمیٹیوں کے رکن بھی ہیں کہاکہ پاکستان شمالی وزیرستان اور دیگر علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات کر رہا ہے ۔
انھوں نے کہاکہ دہشت گرد گروپوں کو حکومت کی جانب سے سخت دبائو کا سامنا ہے ۔