سید علی گیلانی کا ہفتہ کوملین مارچ کے عزم کا اعادہ
02 نومبر 2015 (17:30)
0

مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہفتے کو ملین مارچ ہو گا۔
مارچ کی اپیل جموں وکشمیر پر بھارت کے غیرقانونی قبضے اور سات نومبر کو بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کے مقبوضہ وادی کے دورے کے خلاف احتجاج کیلئے کی گئی ہے۔
سید علی گیلانی نے سرینگر میں ایک بیان میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مارچ کو کامیاب بنائیں۔
انہوں نے بھارتی پولیس کی طرف سے حریت رہنمائوں کے خلاف کریک ڈائون اور ان کے گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت کی ۔انہوں نے کہا گرفتاریوں اور پابندیوں سے کشمیریوں کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔ بھارتی پولیس نے جاری کریک ڈائو ن کے دوران مزید حریت رہنمائوں کو گرفتار کر لیا ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جموں و کشمیر اسلامک مشن کے زیر اہتمام شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموںوکشمیر کی مسلم شناخت اور وحدت کے خلاف جاری سازشوں کا متحد ہوکر مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔