بھارتی وزیراعظم کےدورہ سری نگرسےقبل حریت رہنمائوں کی پکڑدھکڑ،علی گیلانی اوریاسمین راجہ نظربند
02 نومبر 2015 (13:29)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے دورہ سری نگر سے قبل حریت رہنمائوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی ہے۔ادھر بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے ہفتہ کے روز ہونے والے ملین مارچ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔


سید علی گیلانی اور یاسمین راجہ کو گھروں پر نظر بند کردیاگیا ہے بھارتی فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس استعمال کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی شروع کردی ہے۔