وزیر داخلہ نے متعلقہ افسران کوہدایت کی کہ متعلقہ افراد کو سفری دستاویزات کی فراہمی سے قبل وزارت داخلہ سے انکے کوائف کی تصدیق کر لیں۔

ڈی پورٹ پاکستانیوں بارے واضح حکمت عملی اختیارکی جائے:نثار
02 نومبر 2015 (20:18)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مختلف ملکوں سے ڈی پورٹ کئے گئے پاکستانیوںکے بارے میں واضح حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ ہدایات پیر کے روز اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔
اس سلسلے میں جامع حکمت عملی تیار کرنے کے لئے وزارت داخلہ میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
چوہدری نثار علی خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ افراد کو سفری دستاویزات کی فراہمی سے قبل وزارت داخلہ سے ان کے کوائف کی تصدیق کر لیں۔
وفاقی وزیر کو قومی لائحہ عمل کے نفاذ کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ مدارس کے رجسٹریشن فارم کے بارے میں حکومت اور علماء کے درمیان ایک سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔