02 نومبر 2015 (22:59)
0

پارلیمانی امور کے وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کی گیس کی جاری ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کیلئے سات ارب پچھتر کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے۔
پیر کے روز اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کی خدمت کا عزم کر رکھا ہے۔