وزیرمملکت نے کہا کہ بہتر تعلیم کے ذریعے ہی صحت مند معاشرہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

کم آمدن افراد کو صحت سہولیات کی فراہمی پر کام کر رہے ہیں:سائرہ افضل
02 نومبر 2015 (19:13)
0

صحت کی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت معاشرے کے کم آمدنی والے طبقے کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے پیر کی شام اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دی جا رہی ہے۔
وزیرمملکت نے کہا کہ بہتر تعلیم کے ذریعے ہی صحت مند معاشرہ قائم کیا جا سکتا ہے۔